بے سہارا خواتین وحضرات کے سینٹرز نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ

نگران پنجاب کابینہ نے 15 سنٹرز گوہر اعجاز کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی

بے سہارا خواتین و حضرات کے سینٹرز ميں عملے کی ناقص کارکرگی کو بہتر بنانے کی بجائے وزيراعلی پنجاب کے دوست گوہراعجاز کے نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کر دیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب محمد زاہد اختر زمان نے انسٹی ٹيوٹس سے تمام عملہ واپس بلانے کی تجویز بھی دے دی۔بےسہاراخواتین وحضرات کے سینٹرز نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نگران کابینہ نے 15 سنٹرزگوہر اعجازکے سپرد کرنے کی منظوری دیدی۔

سماء کو موصول دستاویزکے مطابق ماڈل چلڈرن ہوم بہاولپور،سیالکوٹ، ڈی جی خان، نارووال اور گجرانوالہ نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے جبکہ کاشانہ لاہور، سرگودھا اور راولپنڈی نجی انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سرکاری اداروں کے درست سمت میں نہ چلنے پر ناکامی کا اقرارکرلیا اور ادارے پرائیوٹ شخص کے سپرد کرنے کی مخالفت کی بھی نہیں کی بلکہ بے سہار افراد کے اداروں سے تمام عملہ واپس بلانے کی تجویز بھی دے ڈالی۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نگران کابینہ نے محکمے کو نجی انسٹی ٹیوٹ سے ایم او یو بھی سائن کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

chief secretary punjab

Caretaker CM Punjab

MOHSIN RAZA NAQVI

Tabool ads will show in this div