کے الیکٹرک کیخلاف عدالت کا بڑا حکم

پی ٹی ایم گرنے کے واقعے میں زخمی شہری کو 92 لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

بجلی کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کے دوران سٹی کورٹ نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کیخلاف بڑا حکم جاری کردیا، متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی کی مقامی عدالت میں متاثرہ شہری کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے مؤقف اپنایا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018ء کو واقعہ پیش آیا، جہاں پی ایم ٹی کے الیکٹرک کی غفلت کے باعث گری۔

انہوں نے کہا کہ واقعے میں عاصم امام بری طرح زخمی ہوئے ان کے جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں، کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔

جس پر عدالت نے غفلت برتنے پر کے الیکٹرک کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ شہری عاصم امام کو 92 لاکھ روپے ہرجانے کی رقم 30 یوم میں ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

K-Electric

KARACHI PMT ACCIDENT

Tabool ads will show in this div