ریسلنگ فیڈریشن کی شاہ خرچیاں، قومی ٹیم کو لاکھوں لگا کر قازقستان روانہ کر دیا
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی شاہ خرچیاں سامنے آ گئیں۔ ویزہ جانچ پڑتال کئے بغیر قومی ٹیم کو لاکھوں روپے لگا کر قازقستان روانہ کر دیا۔
پاکستان ریسلنگ ٹیم ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کئے بغیر وطن واپس روانہ ہو گئی۔
نائب صدر پی ڈبلیو ایف کا کہنا تھا ہے کہ پاکستان ریسلنگ ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قازقستان روانہ ہوئی، امیگریشن نے انٹری کی اجازت نہیں دی۔
ارشد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے پاس ای ویزہ موجود تھے، قازقستان امیگریشن نے اوکے ٹو بورڈ نہ ہونے پر ٹیم کو انٹری نہیں دی۔ پاکستان ریسلنگ ٹیم کی کوئی غلطی نہیں، ایشین چیمپئن شپ آرگنائزرز کی غلطی ہے۔
ارشد ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو لاہور ائیرپورٹ سے قازقستان ائیر لائن کمپنی کی منت کر کے بھیجا گیا۔ پاکستان ریسلنگ ٹیم کو ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ نہ کھیلنے سے کافی نقصان ہوگا۔
خیال رہے کہ محمد بلال، عنایت اللہ اور نعمان ذکاء تینوں ریسلرز اور کوچ فرید پاکستان کی طرف سے شرکت کرنے گئے تھے۔ ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے آج اور کل قازقستان میں کھیلے جائیں گے