حکومت نے سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹسز بل سے متعلق حکمت عمل مرتب کرلی
سپریم کورٹ سے متعلق امور پر پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی،فیصلہ
وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹسز بل سے متعلق حکمت عمل مرتب کرلی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سے متعلق امور پر پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی۔فنڈزکی دستیابی پر بھی پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل: حکومت، سیاسی جماعتوں اور بار کونسلز کو نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہےاورعوام کا نمائندہ فورم ہے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمان کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔