تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کےمضراثرات مرتب ہوں گے،وفاقی وزیر

عمران نیازی کیلئےغیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے،شازیہ مری

وفاقی وزیراورترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزشازیہ مری نے اپنے ایک میں بیان میں کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کوتختہ مشق بنانے کےمضراثرات مرتب ہوں گے۔

شازیہ مری کاکہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیرجمہوری عمل تھا۔صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملکی وحدت خطرےمیں ڈالنے کے مترادف ہے۔

عدالتی اصلاحاتی بل سماعت،حکومت میں شامل جماعتوں نے سماعت کا اقدام مستردکردیا

وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھاکہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعدعمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی بارودی سرنگیں صاف کررہی ہے۔ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے سیاسی استحکام آئے گا۔

ASIF ALI ZARDARI

Shazia Marri

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div