آئی ایم ایف نے جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج ایک اوراہم ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کی قیادت وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی، جبکہ وزارت خزانہ، اقتصادی امورکے سیکرٹریزاورگورنراسٹیٹ بینک واشنگٹن سے اجلاس میں شریک ہوئے۔
حکومت کے آئی ایم ایف قرض بحالی مشن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی
اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈاراورڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف اینٹونیٹ منیسہ نےپاکستان کی معاشی صورتحال اوراصلاحات پرتبادلہ خیال کیا ، اورپاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے پیشگی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مزید مہنگائی کی پیشگوئی کر دی
آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کا یقین ظاہر کیا ہے۔