عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
امریکا پر حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے، ٹویٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پہلے امریکا پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں۔ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں۔