مفتی طارق کی دوسری ،تیسری شادی والی بات نہیں مانوں گا، گورنر سندھ

گورنرہاؤس میں تمام بیگمات ہائی الرٹ ہیں ، کامران ٹیسوری کا ایک سے زائد شادیوں کے بیان پرتبصرہ
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے مفتی طارق مسعودکے ایک سے زائد شادیوں کے بیان پر کہا ہے کہ بیگم پریشان نہ ہوں ، مفتی صاحب کی ساری باتیں مانیں گے لیکن دوسری اور تیسری شادی والی بات آسانی سے نہیں مانوں گا۔

کامران ٹیسوری کی خصوصی دعوت پرمفتی طارق مسعودکی گورنرہاؤس میں ذکرمصطفی کی محفل میں شرکیلئے آمد کے موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ، جب گورنر سندھ نے مفتی صاحب کے ایک سے زائد شادیوں کے بیان پرکہاکہ آج ان کی بیگم نے فون کیا وہ مفتی صاحب کا بیان سننےآئیں گی ۔ گورنرہاؤس میں تمام بیگمات ہائی الرٹ ہیں ۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ بیگم پریشان نہ ہو ں، وہ مفتی صاحب کی ساری باتیں مانیں گے لیکن دوسری اور تیسری شادی والی بات آسانی سے نہیں مانوں گا۔

MQM Pakistan

Mufti Tariq Masood

Governor Sindh Kamran Tesori

Tabool ads will show in this div