عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
فائل چیف جسٹس کو ارسال، کسی بھی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت
لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ۔
عدالت نےچیف جسٹس کو فائل ارسال کرتے ہوئے کسی بھی بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ۔
طیبہ گل کیس انکوائری: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا گیا
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ نااہلی کے بعد نوازشریف کو پارٹی عہدے سے ہٹایا گیا تھالہذاعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے پرپارٹی عہدے سے ہٹایا جائے۔