حکومت کے آئی ایم ایف قرض بحالی مشن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

یواے ای سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق رواں ہفتے متوقع

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے حوالے سے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یواے ای سے فنانسنگ کیلئے معاملات تقریباً طے ہو چکےہیں۔ایک ارب ڈالرفنانسنگ کی تصدیق رواں ہفتے متوقع ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے دوست ملک سے فنانسنگ کی درخواست کی تھی جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مزید مہنگائی کی پیشگوئی کر دی

سیکرٹری خزانہ دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔یو اے ای حکام کی جانب سے گارنٹی ملتے ہی آئی ایم ایف کو تحریری ضمانت مل جائے گی۔سعودی عرب دوارب ڈالر فنانسنگ کی تصدیق پہلے ہی کر چکا ہے۔

Ishaq Dar

Pakistan economic crisis

IMF AND PAKISTAN

ISHAQ DAR AND IMF

PAKISTAN IMF DAILOGUE

UAE Aid

Tabool ads will show in this div