پنجاب میں آٹے کا بحران سراٹھانے لگا
پنجاب میں آٹے کا بحران سراٹھانے لگا ہے اورمختلف فلورملوں کے آٹے کے تھیلے قلت کے باعث مہنگے فروخت ہونے لگے۔
دستاویزات کے مطابق پہلےمفت آٹا اسکیم اوراب بارشوں کی وجہ سےگندم کٹائی میں تاخیرسے ملوں کاکوٹہ بری طرح متاثرہورہا ہے ،آٹا بحران کےخدشات سےبروقت نمٹنےکےلیے پنجاب حکومت کاوفاق سےگندم لینے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبےکی ضرورت کےپیش نظروفاق سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم لی جائیگی۔
آٹا بحران کے خدشات سے بروقت نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے وفاق سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم لینے کا فیصلہ کیا تووزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی ۔ گندم کٹائی اورپروکیورٹمنٹ مکمل ہونےپرتیس جون تک پنجاب حکومت گندم پاسکوکوواپس کرےگی۔ مفت آٹےکی فراہمی کےباعث گندم کی قلت سامنےآئی۔
اس کے علاوہ اکیس ہزارمیٹرک ٹن گندم پنجاب کی جانب سےبلوچستان کودینا بھی قلت کی وجہ بنی،اور بارشوں کےباعث مارچ میں گندم کٹائی شروع نہ ہونےسے بھی بحران نےسراٹھایا۔