سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن چار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا سیکشن چار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
درخواست گزارکےمطابق ایکٹ کے سیکشن چارکے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا جو کہ آرٹیکل ایک سو چوراسی اورایک سو پچاسی کے منافی ہے۔
درخواست میں وفاقی حکومت اورصدرپاکستان کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایاگیا۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ دونوں ایوانوں سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل منظور ہوکےایکٹ بن چکا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل عدالت عظمیٰ میں چیلنج
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایکٹ کے سیکشن 4 کے ذریعے سوموٹو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیاگیا۔سوموٹوکے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دینا آرٹیکل 184اور 185کے منافی ہےاپیل کا حق صرف آئین کے آرٹیکل 184 اور 185میں ترمیم کر کے ہی دیا جاسکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے سیکشن4 کوکالعدم قراردے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک سیکشن 4 پر عملدرآمدروکا جائے۔وفاقی حکومت سےآئین کی خلاف ورزی پرجواب طلب کیاجائے۔درخواست شہری مشکورحسین نے دائر کی ہے۔