باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آئی ایس پی آر
<p>File photo</p>

File photo

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین امن دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں، خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم تھے ۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو مقامی لوگوں نے سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

Pakistan Army

ISPR

PAKISTAN ARMY OPERATIONS

Tabool ads will show in this div