پنجاب میں عام انتخابات کےلیے پولنگ اسکیم تیار کرلی گئی

297حلقوں کےلیے 52ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم تیار کرلی۔ ڈرافٹ کل شائع کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کےلئے تقریباً 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ پولنگ اسکیم کا ڈرفٹ کل شائع ہوگا جبکہ امیدوا پولنگ اسکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق ڈی آر اوز 28 اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ 4 اپریل کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غیرقانونی اور غیر آئینی ہے، پولنگ 30 اپریل کے بجائے 14 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں 14 مئی کو عام انتخابات کرانے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی مگر وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم نہیں کیے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ سپریم کورٹ کے ججز چیمبر میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور اُسی بنیاد پر نیا حکم جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی ایک صفحے پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے3 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے، نگراں حکومت نے سیکیورٹی کیلئے صرف75ہزار اہلکار دینے کی رضامندی ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب انتخابات کےلیے فنڈزدیئے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی،21ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔

Punjab Elections

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Tabool ads will show in this div