لاہور میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ن لیگ میں شامل ہونے لگی

شاندار کامیابی پر مریم نواز کی لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو مبارکباد

لاہور بھر میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے لگی ، شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کو مبارکباد دی ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ شکریہ لاہور آپ نے میرا دل جیت لیا۔ جس طرح آپ نے مجھے پیار دیا اور صرف 7 دن میں 69 ہزار نوجوان مسلم لیگ ن کا حصہ بنے، یہ چیز میرے لیے فخر کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انشااللہ یہ رابطہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔

اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ حنا بٹ ہماری توقعات پر پوری اُتری ہو۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سلسلے کو مزید جاری رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر ان دنوں سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔

Tabool ads will show in this div