پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
پانچ ون ڈے اورپانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
ڈیرل مچل کہتےہیں ٹیسٹ سیریزمیں اچھا مقابلہ ہوا۔ون ڈے میں بھی اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے۔
کیوی ٹیم لاہورپہنچی توسخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا۔مہمان ٹیم آرام کے بعد تیرہ اپریل کوپریکٹس سیشن میں حصہ لےگی۔ٹرافی کی رونمائی بھی ہوگی۔
پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کل سے آغاز
سیریزکیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اوربیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نےقومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی چودہ اپریل کولاہورمیں کھیلا جائےگا۔
راولپنڈی میں شیڈول 2 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ون ڈے اور کراچی کے 3 ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی،شائقین ٹکٹس آن لائن خریدے سکتے ہیں۔