بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنے والا بھارتی شہری انتقال کرگیا
جالندھر کے65 سالہ جوگندر سنگھ کی میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردی گئی
بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے آئے بھارتی شہری جوگندر سنگھ ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا۔ جوگندر سنگھ کی میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔
پینسٹھ سالہ جوگندر سنگھ بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے علاقہ تیج بہادر نگر کا رہائشی تھا۔ متوفی بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے نو اپریل کو واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان پہنچا۔
حکام کے مطابق جوگندر سنگھ کواچانک دل کی تکلیف ہوئی جوجان لیوا ثابت ہوئی۔
جوگندر سنگھ کی میت واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دی گئی۔