مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے ایک سال مکمل ہو گیا،شہباز شریف
حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی،وزیراعظم
مخلوط حکومت کےوزیراعظم کی حیثیت سےحلف اٹھائےایک سال ہوگیا،سمجاجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم نےٹویٹ میں کہا میرے نقطہ نظرکےمطابق یہ بڑے چیلنجز،مشکلات کا سال رہا۔
اپنےٹویٹ وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ مہنگائی نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثرکیا ہے،جیواسٹریٹجک دشمنیاں،ایندھن،قیمتوں میں اضافہ،سیلاب مہنگائی کےاہم عوامل ہیں۔
حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی،پی ڈی ایم حکومت پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئی،بہتربین وزارتی رابطہ کاری،عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفرتھا۔