چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں پشاورہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تقرری پر غور ہوگا

چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے 13 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں جسٹس مسرت ہلالی کو پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنانے پر غور ہوگا، جسٹس مسرت ہلالی اس وقت قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید 30 مارچ 2023 کو ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل سے صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائیکورٹ کی قائمقام چیف جسٹس تعینات

اگر جسٹس مسرت ہلالی کا پشاور ہائی کورٹ کی ریگولر چیف جسٹس کے طور پر تقرر ہوا تو وہ کسی بھی ہائی کورٹ میں اس عہدے پر کام کرنے والی دوسری خاتون جج ہوں گی، اس سے قبلجسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو 2018 میں بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر، سیکریٹری، خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، پہلی صوبائی محتسب کے عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN

cj supreme court

Tabool ads will show in this div