آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کادورہ کیا ہے ، جہاں انہوں نےتکنیکی صلاحیتوں،جاری منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کا دورہ کیا اورتکنیکی صلاحیتوں،جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا، اس دوران ان کوایچ آئی ٹی میں کیےجانےوالےجدید اقدامات پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نےٹینکوں،اےپی سیز،حفاظتی حل،ریموٹ ایپن سسٹمز کی تیاری ،دیسی ساختہ155ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری،دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا۔
جاری بیان کے مطابق اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کیلئےکلیدی حیثیت رکھتا ہے،قومی برآمدات اورمعیشت میں بھی ایچ آئی ٹی اہم حصہ ملارہا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنےاپنےاہلکاروں کی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کیلئےکلیدی حیثیت رکھتاہے،قومی برآمدات اورمعیشت میں بھی ایچ آئی ٹی اہم حصہ ملارہا ہے۔