پولیس اہلکار کی میو ہسپتال کے عملے سے بدتمیزی
ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کیخلاف تھانہ گوالمنڈی میں درخواست دیدی
میو ہسپتال میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی عملے سے بدتمیزی، ڈاکٹرز نے تھانہ گوالمنڈی میں ایف آئی آر درج کروادی
میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکولیگل کیس کے ساتھ ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار میو اسپتال آیا، پولیس اہلکار نے ڈاکٹرز، خواتین نرسز و باقی عملے پر اسلحہ تھان کر انہیں ہراساں کیا۔
ڈاکٹرز نے پولیس اہلکار کیخلاف ڈیوٹی ڈاکٹرز اور عملہ کی مدعیت میں تھانہ گوالمنڈی میں درخواست دے دی۔