عمرہ ادائیگی کے لیے نواز شریف سعودی عرب روانہ

مسلم لیگ (ن) کے قائد رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے
Apr 11, 2023
<p>file photo</p>

file photo

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

سابق وزیراعظم لندن میں اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ ہاؤس سے سعودی عرب جانے کیلئے روانہ ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے قائد رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں قیام گزاریں گے اور وہ شاہی مہمان کے طور پر عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

دوسری طرف مریم نواز بھی عمرہ ادا کریں گے، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہر النساء، بیٹا جنید صفدر اور بہو بھی ساتھ ہوں گے۔

Tabool ads will show in this div