طیبہ گل کیس انکوائری: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا گیا
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے طیبہ گل کیس انکوائری کے سلسلے میں چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان کو طلب کرلیا۔
آئی جی اسلام آباد نے سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ انکوائری کے احکامات طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نون کی شکایت پر دیے گئے تھے۔
طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل: اعظم خان نے ملاقات کی تردید کردی
یاد رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے آئی اجی اسلام آباد اکبر ناصر کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔ طیبہ گل نےسابق چیئرمین نیب ودیگر کیخلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت لاہور نے پولیس کی رپورٹ غیرتسلی بخش قرار دے دی، جج راؤعبدالجبارخان نےطیبہ گل کی درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے قانون کے مطابق انکوائری شروع نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ عدالت نے پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کو 13اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔