بابر کو قیادت سے ہٹانے کے پیچھے شاہد آفریدی کا ہاتھ؟ حقائق سامنے آ گئے

کئی ماہ سے کرکٹ اور میڈیا کے حلقوں میں بابر کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدہ اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے
<p>File photo</p>

File photo

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو قیادت سے ہٹانے کے پیچھے کیا شاہد آفریدی کا ہاتھ ہے؟ تمام حقائق سامنے آ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے لکھا کہ میری نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی بابراعظم کی کپتانی کی بات کرتے ہوئے میرا حوالہ نہیں دے رہے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹس پر اس کی وضاحت بھی کی ہے، اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں، بابراعظم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی کی ایک بار پھروضاحت سامنے آگئی

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بابر اعظم اور اس کی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کئی ماہ سے کرکٹ اور میڈیا کے حلقوں میں بابر کو کپتان برقرار رکھنے کے فائدہ اور نقصان پر بحث ہو رہی ہے، بابر کو تینوں فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے پر بحث کی جارہی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا ہے، میں نے پہلے چیئرمین سلیکشن کمیٹی شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کے خیالات جانے۔ دونوں کمیٹیوں کا خیال تھا کہ یہ بات میرٹ پر پورا اترتی ہے کہ اس پر بحث ہو، اس کے بعد دونوں اس نتیجے پر پہنچے کہ صورتحال جوں کی توں رہنی چاہیے، میں نے پبلک میں اس تمام صورتحال کو بیان کیا۔

نجم سیٹھی نے کہا حتمی تجزیہ یہ ہے کہ اس کا فیصلہ موجودہ صورتحال کی کامیابی اور ناکامی سے مشروط ہوگا۔ آگے بڑھنے کے لیے سلیکٹرز ، ڈائریکٹرز کرکٹ آپریشنز اور ہیڈکوچ رہنمائی کریں گے، مجھے توقع ہے کہ وہ مجھے مشورہ دینے کے لیے بہترین پوزیشن میں ہوں گے۔ ہمیں بابر کو سپورٹ کرنا چاہیے اور اس معاملے کو قومی ٹیم کے مفاد میں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

Tabool ads will show in this div