بین الاقوامی ادارے کی نشاندہی پر چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم سے پورنو گرافی مواد،زیر استعمال سوشل میڈیا اکاونٹس بھی حاصل کرلئے گئے

بین الاقوامی ادارے کی نشاندہی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز سرکل راولپنڈی نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار ملزم غلام مصطفی سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ہے،ملزم کے خلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی بناء پر کی گئی۔

حکام کے مطابق ملزم سے پورنو گرافی مواد برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال موبائل فونز اور سمزبھی قبضہ میں لےلی گئی ہیں،ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

child pornography

FIA CYBER CIRCLE

Tabool ads will show in this div