عمران خان نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، شرجیل میمن

عمران خان نے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی، وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران کو آئین اور قانون کے مطابق گھر بھیجا گیا، عمران آج بھی پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران نے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی، اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے پریس بریفنگ میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران کو آئین اور قانون کے مطابق گھر بھیجا گیا، عمران کو پارلیمںٹ نے آئین کے دائرے میں رہ کر نکالا، وہ آج بھی پاکستان کو تباہی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں کھلتی جارہی ہیں، عمران خان نے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی، اس کی وجہ سے ملک تقسیم ہورہا ہے، عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آیا۔

شرجیل میمن نے عمران خان پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، عمران کو سازشوں میں سپورٹ مل رہی ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال تک اسٹے لیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا کا پورا شجرہ اور خاندان کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، عمران کو مخصوص لوگوں کی طرف سے رعایتیں دی گئیں، کیا وہ رعایتیں آئین اور قانون کے مطابق تھیں؟۔

IMRAN KHAN

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

SHAJREEL MEMON

Tabool ads will show in this div