پاک، نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی، ون ڈے سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

علی نقوی ٹی ٹونٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے، پی سی بی
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق علی نقوی ٹی ٹونٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر کرس براڈ ون ڈے سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔

ون ڈے میچز میں احسن رضا، جول ولسن، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسری اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل کو لاہور سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

Tabool ads will show in this div