بیساکھی کی تقریبات کیلئے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری

پاکستانی ہائی کمیشن نے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کے لئے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ رواں سال پاکستانی ہائی کمیشن نے دو ہزار آٹھ سو چھپن بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیئے۔

سکھ یاتریوں کو نو سے اٹھارہ اپریل تک پاکستان کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی یاتری اتوار کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔

دورے کے دوران زائرین ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔ بیساکھی اور خالصہ جنم دن کی مرکزی تقریب چودہ اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہوگی۔

بیساکھی میلے کے لیے ویزوں کا اجرا 1974 کے مذہبی مقامات کے دورے پر پاک بھارت پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کل واہگہ بارڈر پر بھارتی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

انڈیا

PAKISTAN AND INDIA

Tabool ads will show in this div