بحران کا حل ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے، گورنر خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ موجودہ آئینی و سیاسی بحران کا حل پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد سے ممکن ہے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں حاجی غلام علی نے کہا کہ ملک میں ایک ہی روز انتخابات کے انعقاد کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز اس حوالے سے مل بیٹھ کر معاملات طے کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ تو ماننا ہوگا البتہ خیبر پختونخوا میں ہر روز دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی پی ٹی آئی بتائے کہ کیا ایسے حالات میں انتخابی مہم چلانا بھی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے حالات میں بہت فرق ہے، ہمارے صوبے میں کوئی دن ایسا نہیں کہ دہشتگردی کا واقعہ نہ ہوا ہو۔

پنجاب میں انتخابات کے التواء کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

حاجی غلام علی کا کہنا ہے کہ میں نے تاریخ دینی ہے الیکشن وفاقی وصوبائی حکومت اورالیکشن کمیشن نے کرانا ہے، نگران صوبائی حکومت کا خط میں نےالیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ کو بھیجا۔ الیکشن کے حوالے سے ہمیں ٹھنڈے دماغ کے ساتھ فیصلے کرنا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل اسٹیک ہولڈر صوبے کے عوام، پولیس اور انتخابی عملہ ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بتائیں ان حالات میں وہ انتخابی مہم بھی چلاسکیں گے؟ کیا اس وقت وانا،وزیرستان ، کرم و دیگر علاقوں میں انتخابی مہم ممکن ہوگی۔

GENERAL ELECTIONS 2023

caretaker KPK Govt

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

Tabool ads will show in this div