چیئرمین واپڈا کا زیرتعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ
چیئرمین واپڈا انجینئرلیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے زیرتعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اسٹارٹرڈیم، کٹ آف وال (Cut-of-Wall)اور زیر زمین پاور ہاؤس پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ منصوبے کی دوسری ڈائی ورشن ٹنل وسط اپریل تک مکمل ہو جائے گی جبکہ کٹ آف وال کی تکمیل مئی کے وسط میں شیڈول ہے۔ منصوبے کے اِن دونوں حصوں کی تکمیل پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا ڈائی ورشن سسٹم مکمل ہو جائے گااور ہائی فلوسیزن سمیت دریائے سندھ پورا سال ڈائی ورشن سسٹم سے گذر رہا ہوگا۔
چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصبوبے پر شیڈول کے مطابق تعمیراتی کام مکمل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2 ہزار 160 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے اور توقع ہے کہ اِس منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2026ء میں شروع ہو جائے گی۔