نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی معزولی کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی کابینہ کی فوری معزولی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور صوبائی کابینہ کی معزولی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔ ضلعی صدر شیخ امتیاز نے ای سی پی میں باضابطہ درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھی عہدوں سے فوری ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید جانیے: پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کی مطلوبہ سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکیں گے، پولیس حکام

پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست میں نگراں وزیراعلی پنجاب اور صوبائی کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا۔

IMRAN KHAN

Caretaker CM Punjab

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

MOHSIN RAZA NAQVI

PUNJAB GENERAL ELECTION

Tabool ads will show in this div