سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم جماعتوں کے 8 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد،ترجمان

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2ملزمان گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ سے 4اور ڈی جی خان، بہاولپورسے ایک،ایک دہشتگرد گرفتار ہوا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردوں کیخلاف جامع آپریشن کا فیصلہ

گرفتاردہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا۔

TERRORIST ARRESTED

CTD Operation

CTD PUNJAB

Tabool ads will show in this div