وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لئے جمع کی جانےوالی امدادی رقم کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔