اسلام آباد پولیس کی کیوی ٹیم کو سیکیورٹی دینے سے معذرت

پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا
<p>File photo</p>

File photo

اسلام آباد پولیس نے کیوی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس سے متعلق پی سی بی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی کیوی ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے، کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی کیلئے درکار وسائل فراہم نہیں کئے گئے۔

ذرائع اسلام پولیس کے مطابق وسائل واخراجات فراہم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے، وفاقی پولیس کے پاس جیمرز بھی نہیں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس مردم شماری، مفت آٹا فراہمی اورماہ رمضان کے دیگر انتظامات میں مصروف ہے، سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس میں پی سی بی کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔

Tabool ads will show in this div