چیف جسٹس عمر عطاء بندیال مستعفی ہو جائیں، خیبرپختونخوا بار کونسل

وفاقی حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرے ، صوبائی بار کونسل کا اعلامیہ
<p>File photo</p>

File photo

ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال کے دوران خیبرپختونخوا بار کونسل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال مستعفی ہو جائیں۔

خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط فیصلے نے جوڈیشل سسٹم کو داغدار بنایا ہے، جوڈیشل ضابطہ اخلاق اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرے، سینئر ججز کو نظرانداز کرنا جوڈیشل ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے 12 اپریل کو بار کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں صوبے بھر کے بار صدور کو مدعو کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div