ملک بھر سے لاپتہ افراد کے درجنوں نئے کیسز درج ہوگئے

لاپتاافراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتا افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں لاپتاافراد کے 141 نئے مقدمات درج ہوئے جن میں سے 59 نمٹادیے گئے۔ نمٹائے گئے کیسز میں سے 52 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ 7 مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے۔

حکام کے مطابق مارچ میں 47 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جبکہ 3 کی لاشیں ملیں۔ دو لاپتہ افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔

ملک بھر میں 2022 کے دوران لاپتہ افراد کے 860 کیسز رپورٹ

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن کو لاپتہ افراد کے مجموعی چور پر 9 ہزار 534 مقدمات موصول ہوئے،31 مارچ تک لاپتہ افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتواء مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی لک بھر میں سال 2022 کے دوران آٹھ سو ساٹھ افراد لاپتہ ہوئے۔ ملک میں اب تک لاپتہ افراد کے کل 9 ہزار 133 کیسز ریکارڈ ہو چکے۔

Missing Persons Commission

missing persons cases

Tabool ads will show in this div