سیکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی،انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، آئی ایس پی آر

بلوچستان میں اٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں گلزارامام عرف شنبےگرفتار،آئی ایس پی آر

سیکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی مل گئی۔آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان میں اٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگردگرفتارکرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس اداروں نے مسلسل کاوشوں کے بعد گلزارامام عرف شنبے کو بلوچستان سے گرفتار کیا۔

enter image description here
enter image description here

قومی سلامتی کميٹی کےاعلاميے ميں کسی سازش کا ذکر نہيں تھا،آئی ایس پی آر

پکڑا جانے والا دہشتگرد 2018 تک کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کا نائب رہا۔جبکہ 2022 میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا سربراہ منتخب ہوا۔گلزارامام نے دسمبر 2017میں گل نوید کے نام سے افغانی پاسپورٹ پربھارت کا دورہ بھی کیا۔گلزارامام عرف شنبے کی گرفتاری کالعدم تنظیموں،دشمن انٹیلیجنس ایجنسیز کے ناپاک عزائم کیلئےایک بڑا دھچکا ہے۔

گرفتاری کے بعد گلزارامام کو حقیقت کا ادراک ہوا تو اس نے سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔بتایا کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کی حالیہ تحریک بلوچی عوام اور پاکستانی ریاست کے لیے نقصان دہ ہے۔

Pakistan Army

بلوچستان

ISPR

DG ISPR

TERRORIST ARRESTED

Tabool ads will show in this div