اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو مراد سعید کی گرفتاری سے روک دیا

مقدمات کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نےمراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک پولیس کو پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہرنےسماعت کی۔عدالت عالیہ نےمقدمات کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کیخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔

سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے

وکیل نےعدالت میں استدعا کی کہ میرے موکل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنےکاحکم دیا جائے۔درخواست پرفیصلہ آنےتک مراد سعید کوگرفتارکرنے سے روکا جائے۔ایف آئی اے سمیت دیگراداروں میں جاری انکوائری،تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

مراد سعید نے ایسی آنکھیں گھمائیں کے دیکھنے والے حیران رہ گئے

جسٹس ارباب محمد طاہرنےریماکس دئیےکہ کیا آپ نے درخواست میں سیکیورٹی کی استدعا کی ہے؟جس پروکیل نے کہا جی ہم نے سیکیورٹی کی استدعا بھی کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا اس پر ہم مناسب احکامات جاری کریں گے۔

درخواستگزارکی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا ۔

IMRAN KHAN

murad saeed

Islamabad High Court (IHC)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

zaman park lahore

Tabool ads will show in this div