بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹرچل بسے
ٹیسٹ کرکٹر نے مختصر علالت کے بعد اسپتال میں ہی اپنی آخری سانسیں لیں
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر سُدھیر نائیک 78 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُدھیر نائیک گزشتہ دنوں گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوئے تھے اوران کے سر پر معمولی چوٹ آئی تھی۔
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی
رپورٹس کے مطابق وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم بدھ کو انہوں نے مختصر علالت کے بعد اسپتال میں ہی اپنی آخری سانسیں لیں۔
بھارتی کرکٹر رشبھ پنت زخمی ،اروشی روتیلا کا ردعمل سامنے آگیا
سُدھیرنائیک نے 70 کی دہائی میں بھارت کی جانب سے 3 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے،اس کےعلاوہ انہوں نے 85 فرسٹ کلاس میچز میں 35.29 کی اوسط سے 4 ہزار 376 رنز بنائے۔