وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیٹے کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج
نجی مال کے ملازمین پر تشدد کرنے کے کیس میں اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے بیٹے عمر تنویر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔
اسلام آباد کے نجی مال کے ملازمین پرتشدد کرنے کے کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹے عمر تنویر کی گرفتاری کے لیے پولیس نے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے۔مارگلہ پولیس نے ڈیوٹی جج نوید خان کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔
علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج
وارنٹ گرفتاری عمر تنویر اور اس کے ملازمین داؤد،اللہ نور اور محمد سلیم کے حاصل کیے گئے۔سردار تنویر الیاس کے بیٹے سمیت 4 ملازمین کے خلاف نجی مال کے ڈائریکٹر ایچ آر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
مقدمہ کےمطابق سردار عمر تنویر کی ایما پر مسلح افراد نے ہمارے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا،ملازمین کو سردار عمر تنویر کے آفس میں حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔