نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ اورریحان الحق ٹیم مینجرہوں گے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ایک طرف مینجمنٹ کا اعلان کیا گیا ہےدوسری جانب بورڈ نے ہیڈکوچ،باولنگ کوچ،مینجر و دیگر پوسٹوں کیلئے اشتہار بھی دے رکھا ہے۔
اینڈریو پٹیک بیٹنگ کوچ، عمر گل باؤلنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے ،گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پیوٹک 11 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے،11 اپریل سے ہی کام شروع کریں گے۔
دوسری جانب پی سی بی نے کوچز رکھ لیے،اشتہار بعد میں جاری کر رکھا ہے اوراشتہار میں درخواستوں کیلئے17اپریل تک کی تاریخ دی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کےدورہ پاکستان کیلئے7 ممبران پرمشتمل کمینٹری پینل کااعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 14 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے ون ڈے اور انٹرنیشنل میچز کیلئے کمنٹیری پینل کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں بازید خان، گرینٹ ایلیٹ ،سکندر بخت اورعروج ممتاز پینل میں شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ پاکستان کی تصدیق
پی سی بی کے مطابق مارک بوچر ون اور لیزا ون ڈے جب کہ کائل ملز صرف ٹی 20 سیریزکے لیے دستیاب ہونگے، زینب عباس سیریز میں پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، عبدالرحمان ہیڈ کوچ کے اسسٹنٹ ہونگے
پی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران 27 ایچ ڈی کیمروں سے کوریج کی جائے گی، لاہور اور کراچی کے میچزمیں بگی کیم اور اسپائیڈر کیم بھی موجود ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان محدود فارمیٹ کا آغاز 14 اپریل سے ہو گا، پہلے تین ٹی ٹونٹی بالترتیب 14، 15 اور 17 کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری دو ٹی ٹونٹی راولپنڈی میں بالترتیب 20 اور 24 کو ہوں گے۔