قومی اسمبلی میں قرار داد منظور، عمران خان حکومت پر برس پڑے

علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے باوجود حکمران الیکشن میں شکست کھائیں گے، ٹویٹ
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں قرار داد منظور کیے جانے پر حکومت پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب پوری طرح سے واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (PDM) ہر حال میں انتخابات سے فرار ہی چاہتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ یہ سپریم کورٹ کے حوالے سے ایک غیر آئینی قانون لیکر آئے اور انہوں نےعدلیہ کیخلاف قومی اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کی۔

عمران خان نے لکھا کہ اب انتخابات کو التواء میں ڈالنےکی کوشش کرنے اور سکیورٹی کو ایک جواز کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکار کا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی چیئر مین نے لکھا کہ آج پاکستان میں مکمل جنگل کا قانون رائج ہے۔ پی ڈی ایم اور ہینڈلرز کا نکاتی ایجنڈا ہے - وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قیادت کے خلاف کارروائیاں کریں۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو ضمانتوں کے باوجود گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پھر بھی ان شاء اللہ الیکشن میں شکست کھائی جائے گی۔

Pakistan Army

IMRAN KHAN

PDM

Punjab, KP election case

Tabool ads will show in this div