سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین

شہید کی نماز جنازہ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز وانا میں ادا کی گئی، زخمی کیپٹن کی بھی شرکت

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن دشمنوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور بعد ازاں آبائی علاقے جسوال راولپنڈی میں تدفین کر دی گئی۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ روز ہونے والی لڑائی میں سکیورٹی فورسز نے 8 امن دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا تھا، اس کارروائی میں سپاہی حامد رسول فرض پر قربان ہو گئے تھے اور چار اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید کی نماز جنازہ فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز وانا میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی۔

سپاہی حامد رسول کے جنازہ میں زخمی کیپٹن نے بھی شرکت کی، خیبر پختونخوا ، شین وارسک میں ہونے والے آپریشن میں سپاہی حامد رسول کے ہم رقاب زخمی کپتان نے اپنے جوان کے جنازے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ پاک فوج اپنے شہداء کو بعد از شہادت بھی فراموش نہیں کرتی۔

نوجوان کیپٹن نے شہید سپاہی کو زخمی حالت میں خراجِ تحسین پیش کیا، ایس ایس جی کے آفیسر نے زخمی ہونے کے باوجود اپنے شہید ساتھی سپاہی حامد رسول کے جنازے میں شرکت قوم کے دشموں کو واضح پیغام ہے کہ وطن باقی رہے یہ جان تو آنی جانی ہے۔

بیان کے مطابق شہید کی نماز جنازہ بعد ازاں آبائی شہر جسوال میں بھی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ افسروں سمیت جوانوں، اہل خانہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دشمنوں کی امن خراب کرنے کی مذموم سازش کو ناکام بنا دیں گی، ہمارے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امن دشمنوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Pakistan Army

ISPR

south Waziristan

PAKISTAN ARMY OPERATIONS

Tabool ads will show in this div