پاکستان ٹیم، شاہینز اور انڈر 19 کے ٹریننگ شیڈول کا اعلان

7 سے 10 اپریل تک قومی سکواڈ قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا
<p>File photo</p>

File photo

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم ، شاہینز اور انڈر 19 کے ٹریننگ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

7 سے 10 اپریل تک قومی وائٹ بال سکواڈ قذافی سٹیڈیم میں 8 بجے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گا۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آج ہوٹل میں رپورٹ کرینگے۔

بیٹر عبداللہ شفیق اور آل راونڈر فہیم اشرف جمعہ کو سکواڈ جوائن کرینگے، فخر زمان قومی اسکواڈ کو 10 اپریل کو جوائن کرینگے۔

7 اپریل کو صائم ایوب، 8 اپریل کو احسان اللہ جبکہ 9 اپریل کو زمان خان میڈیا ٹاک کرینگے۔

دوسری طرف 10 اپریل کو کھلاڑی انٹرا سکواڈ میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔ 8 سے 18 اپریل تک پاکستان شاہینز کا کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں لگایا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div