ون ڈے ورلڈکپ کوالیفائرز، ڈی آر ایس سسٹم استعمال نہیں ہو گا
ورلڈکپ 2023 کے لئےاب تک 7 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، مقابلے جون جولائی میں ہونگے
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کوالیفائرز میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال نہیں کیا جائیگا۔
ورلڈکپ کوالیفائرز کے مقابلے زمبابوے میں شیڈول ہیں، بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کےلیے 8 ٹیموں نے ڈائریکٹ کوالیفائی کرنا ہے۔
ورلڈکپ 2023 کے لئےاب تک 7 ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، کوالیفائر کے مقابلے جون جولائی میں کھیلے جائیں گے۔
کوالیفائر مقابلے کھیلنےوالوں میں سری لنکا، اور ویسٹ انڈیز بھی شامل ہیں۔ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر دس ٹیمیں حصہ لیں گی۔