ماسٹر پلان 2050;لاہورہائیکورٹ کی ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام کرنے کی اجازت

عدالت کا ماسٹر پلان 2050 پرعملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

لاہورکےماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016 کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےماسٹر پلان 2050کےخلاف درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ ایل ڈی اے کوماسٹرپلان میں بین الاقوامی ماہرین کی نظرثانی پرکوئی اعتراض نہیں رولزکےمطابق بین الاقوامی ماہرین کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی دینے کی پابند ہے۔گورننگ باڈی میں ممبرپنجاب اسمبلی شامل ہوتے ہیں۔

ماسٹر پلان 2050پرعملدرآمد روکنے کے حکم میں 6 اپریل تک توسیع

جس پرعدالت نےریمارکس دیےکہ ایل ڈی اے کےوکیل نے استدعا کی کہ انہیں ماسٹرپلان 2016 کےبظاہربہتر لگ رہا ہے۔لہذا انہیں ماسٹر 2016 کے تحت کام کرنےکی اجازت دی جائے۔جسےعدالت نےمنظورکرلیاجبکہ عدالت نےماسٹرپلان 2050 پرعملدرآمد روکنےکےحکم امتناعی میں توسیع کردی اورکارروائی ملتوی کردی۔

lda

Lahore High Court (LHC)

Caretaker CM Punjab

lahoremasterplan

Tabool ads will show in this div