رمضان المبارک:پشاور میں مہنگائی کا جن بے قابو

صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی سستا رمضان بازار نہیں لگایا گیا
<p>فائل فوٹو۔</p>

فائل فوٹو۔

پشاورمیں رمضان کے دوران مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، جہاں پر اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میںدالوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ دیکھنے میںآ رہا ہے،چنے کی دال 240روپے کلو سے بڑھ کر 260 میں فروخت ہونے لگی۔

اسی طرح260 روپے میں فروخت ہونے والی دال معسور 260 کی ہو گئی،دال ماش 400 سے بڑھ کر 450 روپے اورکلول بھی 360 کی بجائے 380 روپے کلو ہو گئے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کوئی سستا رمضان بازار نہیں لگایا گیا۔

RAMADAN 2023

caretaker KPK Govt

PESHAWAR INFLATION

Tabool ads will show in this div