اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت

عدالت نے سابق وزرا اعظم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے رولز طلب کرلیے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی عمران خان کی درخواست پر سماعت جاری ۔عدالت نے سابق وزرا اعظم کو دی جانے والی سیکیورٹی کے رولز طلب کر لئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق جو جس کا حق ہے وہ اسے ملنا چاہئے۔چھوٹی چھوٹی چیزیں حکومت خود کیوں نہیں کرتی۔کیوں عدالت آنا پڑتا ہے۔

عمران خان کی 8 مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریماکس میں کہا کہ رولز پیش ہونے کے بعد مناسب حکم جاری کریں گے،چیف جسٹس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کہ سابق وزیراعظم کی کیا اور کتنی سیکیورٹی ہے؟تھریٹ الرٹ کے حوالے سے وقت کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اسیسمنٹ کرنا ہو گی۔

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر چور سرگرم

چیف جسٹس عامر فاروق ریماکس دئیے کہ جو جس کا قانونی حق ہے وہ اس کو ملنا چاہئے،سابق وزیراعظم کو اس کے رتبے کے مطابق سیکیورٹی ملنی چاہئے،چیف جسٹس کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اچھی مثالیں قائم کریں۔

IMRAN KHAN

Chairman PTI

Islamabad High Court (IHC)

PAKISTAN TEHRIK-E-INSAAF (PTI)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tabool ads will show in this div