کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں 18 افراد کی اموات کی وجہ سامنے آگئی
کراچی کے علاقے کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں جنوری میں پراسرار طور پر 18 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی، اسپیشل میڈیکل بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔
محکمہ صحت سندھ نے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی، جس میں کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں 18 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لوگوں کی اموات زہریلی گیس سے ہوئی، اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم، کیمکل ایگزامینیشن اور وائرولوجی کی مدد سے نکالا گیا۔
مزید جانیے : علی محمد گوٹھ میں پراسرار اموات پر تفصیلی رپورٹ جاری
کمیٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ غیر قانونی فیکڑیوں سے نکلنے والی گیسوں کے نتیجے ہلاکتیں ہوئیں، زہریلی گیسوں کے اخراج سے لوگوں کے پھیپھڑے متاثر ہوئے، زہریلی گیسوں کے نتیجے میں شدید الرجی اور تولیدی نظام متاثر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پراسرار موت کے شکار 18 افراد کی وجہ ہلاکت معلوم کیوں نہ ہوسکی؟
کراچی کے ضلع کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں 18 افراد جنوری 2023ء میں پراسرار طور پر انتقال کرگئے تھے، محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ میں اموات کی وجہ خسرہ بتائی تھی، انتقال کرنیوالوں میں زیادہ تعداد 2 سے 4 سال کے بچوں کی تھی۔
محکمہ صحت سندھ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ عدالت میں کرادی۔