خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
خیبرپختونخوامیں انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں الیکشن کمیشن،گورنرکے پی کو فریق بنایاگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا کہ گورنرکے پی یکم مارچ کےعدالتی حکم پر عمل نہیں کررہے،گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مکر گئے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا نیا شیڈول جاری کردیا
درخواست میں موقف اختیارکیا گیاآئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں۔گورنرکے پی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔سپریم کورٹ گورنر کے پی کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔90 دن کی مدت کے قریب ترین تاریخ دینے کی ہدایت کی جائے۔
پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رجوع کرنیکا فیصلہ
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو تاریخ ملتے ہی انتخابی شڈیول جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔تمام اداروں کو انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔